بلوچستان کے ضلع نوشکی میں تھانے پر گرینیڈ حملہ ہوا ہے جبکہ خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کی زیرِ تعمیر بلڈنگ میں دھماکا ہوا ہے۔
نوشکی پولیس کے مطابق نوشکی میں پولیس تھانے پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
نوشکی پولیس کے مطابق ملزمان دستی بم تھانے پر پھینکنے کے بعد فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب بنوں کے علاقے نوڑر میں زیرِ تعمیر بلڈنگ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔
بنوں پولیس کے مطابق اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے بارودی مواد بلڈنگ میں چھپا رکھا تھا۔
بنوں پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔