• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 فروری کو جلا دو، گرا دو کی کال تھی جو ناکام رہی، مریم اورنگزیب

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو جلادو، گرادو کی کال تھی، مگر اس مائنڈ سیٹ کو ناکام بنادیا، نوجوان نسل اور عوام نے کال کو مسترد کیا۔

حویلی آصف جاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور اور پاکستان کی فتح ہوئی ہے، ہم اگلے سال اس سے زیادہ بھرپور بسنت دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے حوالے سے مشکل فیصلے پر عمل کرایا۔

لاہور میں ڈور اور پتنگ بنانے والا رجسٹرڈ تھا، 14 لاکھ موٹر بائیکس پر سیفٹی راڈز لگائے گئے، 512 بسوں کے ذریعے شہریوں کو مفت سروس فراہم کی گئی۔ 

تین دونوں میں 20 لاکھ لوگوں نے اس ٹرانسپورٹ پر سفر کیا، 10 لاکھ گاڑیاں پنجاب میں داخل ہوئی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق کمال کام کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق کمال کام کیا، ثقافت اور کلچر پر تالے نہیں لگائے جاتے انہیں مینج کیا جاتا ہے، وزیراعلیٰ نے لاہوریوں کا جذبہ دیکھتے ہوئے بسنت منانے کا ٹائم 5 بجے تک بڑھایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد دہشت گردی واقعہ کے بعد بسنت کی سرکاری تقریبات منسوخ کی گئیں، نوجوانوں کے ذہنوں میں ساڑھے چار سال نفرت ڈالی گئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم اگلے سال اس سے زیادہ بھرپور بسنت دیکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید