• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ امن بورڈ کا پہلا اجلاس 19 فروری کو واشنگٹن میں ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع

غزہ امن بورڈ کا پہلا اجلاس 19 فروری کو واشنگٹن میں ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق غزہ کی موجودہ صورتحال، جنگ بندی، انسانی امداد اور پائیدار امن سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا، وزیر اعظم کی اجلاس میں شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ چند روز میں ہوگا۔

امریکی صدر کی جانب سے غزہ امن بورڈ کے تمام 25 رکن ممالک کو دعوت نامے بھیجے جاچکے۔

برطانیہ، فرانس اور ناروے سمیت کئی یورپی ممالک بورڈ کو اقوام متحدہ کی حیثیت چیلنج کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس میں شمولیت سے انکار کر چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید