• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر: پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 9 وزراء پیپلز پارٹی میں شامل

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

آزاد کشمیر پاکستانِ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارورڈ بلاک کے 9 وزراء پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

آزاد کشمیر کے وزیرِ ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک سمیت 9 وزراء نے یکے بعد دیگرے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں فریال تالپور اور چوہدری ریاض سے پی ٹی آئی فاروڈ بلاک کے پہلے 5 وزراء اور بعد میں مزید 4 وزراء نے ملاقات کی۔

فریال تالپور سے ملنے والے آزاد کشمیر کے وزراء میں فہیم اختر ربانی، عبدالماجد خان، محمد اکبر ابراہیم، عاصم شریف بٹ، محمد حسین، چوہدری اخلاق اور چوہدری رشید شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق مہاجر نشستوں اور بیرسٹر سلطان گروپ کے ارکان نے بھی حکومت سازی میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان گروپ کے 5 اور مہاجر نشستوں کے 5 ارکان پی پی کے ساتھ ہیں جبکہ 2 ارکان نے اپنی حمایت خفیہ رکھی ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق دونوں دھڑوں کی شمولیت کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی میں پی پی کے حمایت یافتہ ارکان کی تعداد 30 سے زائد ہو گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید