پاک بحریہ نے علاقائی خطرات کے باعث آپریشن محافظ البحر کا آغاز کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اہم سمندری راستوں کے تحفظ اور توانائی سپلائی کے تسلسل کےلیے جامع اقدامات جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیوی تجارتی جہازوں کی حفاظت کےلیے مسلسل نگرانی اور رہنمائی جاری رکھتی ہے۔ پاکستان کی 90 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے ہونے سے بحری تحفظ قومی ترجیح ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نیوی ابھرتے بحری چیلنجز کے جواب کےلیے مکمل تیار ہے۔