• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیٹی میں سمندری طوفان میلیسا سے سیلاب، 10 افراد ہلاک

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ہیٹی میں سمندری طوفان میلیسا کے باعث سیلاب سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ سمندری طوفان جمیکا کے بعد کیوبا کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرا گیا۔

امریکی نیشنل ہریکن سینٹر کے مطابق طوفان میلیسا کیٹیگری 3 میں تبدیل ہوچکا ہے، طوفان کے باعث 105 میل فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

لاکھوں لوگ محفوظ مقامات اور شیلٹرز میں منتقل ہوگئے، کئی علاقوں میں تیز بارش سے طوفانی ہوائیں اور ممکنہ سیلاب کا خطرہ ہے۔

ادھر کیوبا کے پانچ صوبوں میں وارننگ جاری کردی گئی، امریکی میڈیا کے مطابق جمیکا میں طوفان میلیسا سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

جمیکا میں 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، درخت اور بجلی کی تاریں گر گئیں، کئی علاقے زیرِ آب ہیں، کئی اسپتالوں کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث مریضوں کو وہاں سے منتقل کرنا پڑا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید