• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارت کو 4 دن کی جنگ میں سبق سکھایا، وزیراعظم شہباز شریف

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو 4 دن کی جنگ میں سبق سکھایا۔

اسلام آباد میں ترکیہ کے 102ویں قومی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران طیب اردوان پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ 4 دن جاری رہی، جنگ کے دوران بھارت کو سبق سکھایا گیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ترک صدر دنیا میں ترقی، استقلال اور قیادت کی روشن مثال بن چکے ہیں، ترکیہ کے عوام کو قومی دن کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پاکستان اور ترکیہ کے پرچم لہرا رہے ہیں، ترکیہ کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ترک صدر کی غیرمعمولی قیادت کے باعث ترکیہ جدت، تہذیب، ثقافت کا امتزاج بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ ہو، سیلاب ہو یا قدرتی آفات ہوں، ترکیہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید