• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ورلڈ کپ، جنوبی افریقی ٹیم پہلی بار فائنل میں پہنچ گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فتح کے ساتھ جنوبی افریقا کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔

گوہاٹی میں کھیلے گئے بڑے میچ میں انگلینڈ کو 125 رنز سے مات دینے کے بعد جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی بار فائنل میں جگہ پکی کرلی ہے۔

جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 319 رنز اسکور کیے ،کپتان لاور اویل ورڈٹ نے 169 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

انگلش ٹیم 320 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 194 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید