• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 26-2025 کیلئے مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 26-2025 کے لیے مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق 157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، جن کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہے۔ کنٹریکٹس کی تعداد کو 131 سے بڑھا کر 157 کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں تین کے بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ کیٹیگری ایک میں 30، دو میں 55، تین میں 51 اور چار میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس پچھلے سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید