 
                
                 
 
اسرائیل میں 2 لاکھ سے زائد انتہائی قدامت پسند یہودیوں کی جانب سے اسرائیلی فوج میں لازمی بھرتی کے قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
انتہائی قدامت پسند یہودیوں نے کرین پر چڑھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا، اس دوران 15 سالہ نوجوان کرین سے گر کر ہلاک ہوگیا۔
انتہائی قدامت پسند یہودیوں کے مطابق اِن کا فرض عبادت کرنا ہے نہ کہ ہتھیار اٹھا کر لڑنا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہائی قدامت پسند یہودیوں نے اپنے اس احتجاج کو ’دعائیہ ریلی‘ کا عنوان دیا جس کا مقصد اسرائیلی فوج میں آلٹرا آرتھوڈوکس (انتہائی مذہبی یہودی) طبقے کی بھرتی کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔