 
                
                 
 
بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حصہ لینے والے 32 فیصد امیدواروں کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج ہیں.
ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز اور بہار الیکشن واچ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں سے 32 فیصد کے خلاف جرائم کے مقدمات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 27 فیصد کےخلاف سنگین نوعیت یعنی قتل اور خواتین کے خلاف جرائم کے کیسز درج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 1,314 امیدواروں میں سے 1,303 کے حلف ناموں کا تجزیہ کیا گیا، جن میں سے 423 امیدوار مجرمانہ کیسز میں ملوث پائے گئے، سیاسی جماعتوں میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ لینینسٹ (سی پی آئی۔ایم ایل) کے 93 فیصد امیدواروں کے خلاف مقدمات ہیں۔
اس کے بعد راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے 76 فیصد اور بی جے پی کے 65 فیصد امیدواروں کے خلاف کیسز درج ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 33 امیدواروں پر قتل اور 86 پر اقدامِ قتل کے مقدمات ہیں، جبکہ 42 امیدواروں پر خواتین کے خلاف جرائم بشمول دو پر ریپ کے مقدمات درج ہیں۔