بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور بھارتی ایئر فورس کے جنرل کا واقعہ سنا دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے ایک بار پھر وزیرِ اعظم نریندرمودی پر تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مودی بھارتی ایئر فورس کے جنرل سے کہتے ہیں کہ دیکھو آج بادل ہیں، اگر ہمارے جہاز جائیں گے تو ریڈار نہیں دیکھ پائے گا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ 6 سال کا بچہ بھی یہ بات سمجھتا ہے لیکن ملک کا وزیرِ اعظم یہ نہیں سمجھتا۔
انہوں نے کہا کہ مودی یہ بات ایئر فورس کے جنرلز کو کہہ رہے ہیں اور میڈیا اس کی تعریف کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم مودی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ بادل ہیں، بارش ہو رہی ہے، یہ فائدہ مند ہے کہ ہم ریڈار سے بچ سکتے ہیں۔