استنبول میراتھن کا مینز ٹائٹل کینیا کے ہوناز لوکی ٹم کیلیمو نے جیت لیا جبکہ ویمن ایونٹ کا ٹائٹل ایتھوپیا کی ایڈیرا مینیلا نے حاصل کیا۔
ایونٹ میں پاکستان کے 12 رنرز نے کامیابی کے ساتھ 42 اعشاریہ 195 کلو میٹر کا فاصلہ مکمل کیا۔
2 براعظموں کے درمیان ہونے والی دوڑ میں دُنیا بھر سے 50 ہزار سے زائد رنرز نے شرکت کی۔
مینز ایونٹ میں کینیا کے ہونا ز لوکی ٹم کلیمیو نے کامیابی حاصل کی، اُنہوں نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 10منٹ اور 11 سیکنڈز میں طے کیا جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن ایتھوپیا کے ڈیبیلا اور کیباٹو نے حاصل کیں۔
خواتین کیٹیگری کا ٹائٹل ایتھوپیا کی ایڈیرا مینیلا نے جیتا، فنشنگ لائن تک پہنچنے کا اُن کا وقت 2 گھنٹے 26 منٹ اور 18 سیکنڈز رہا۔
پاکستانی رنرز میں ’جیو نیوز‘ کے ڈپٹی اسپورٹس ایڈیٹر فیضان لاکھانی بھی شامل تھے۔
پاکستانیوں میں مینز ایونٹ میں مبارز بن رافع تیز ترین رنر رہے جبکہ خواتین کیٹیگری میں کراچی کی سحر علی جنجوعہ پاکستانی خواتین رنر میں وقت کے اعتبار سے تیز قرار پائیں۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے رہنے والے ذیشان علی نے سیئول میراتھون صرف 2 گھنٹے 45 منٹ میں مکمل کر نے کا کارنامہ انجام دیا۔