انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ 2025ء کی میزبان بھارت نے فائنل میں جنوبی افریقا کو 52 رنز سے شکست دے دی۔
بھارتی ٹیم نے پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔
ممبئی میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں جنوبی افریقا کی ٹیم 299 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 246 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
جنوبی افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 298 رنز اسکور کیے۔
شفالی ورما نے 87، دپتی شرما نے 58 اور سمرتی مندھانا نے 45 رنز اسکور کیے۔
جنوبی افریقا کی ایا بونگا کھاکا نے 3 بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔