کرکٹ شائقین نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹی20 میچ میں تاریخ رقم کردی۔
میچ کے دوران لاہور کا قذافی اسٹیڈیم شائقین کرکٹ سے کھچا کھچا بھرا رہا، جنوبی افریقا اور پاکستانی ٹیم کے سپورٹرز نے کھل کر اپنی پسندیدہ ٹیموں کو داد دی۔
میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں 32 ہزار 437 شائقین موجود تھے، گراؤنڈ اسکرین پر بتایا گیا کہ آج کے میچ میں ہاؤس فل رہا۔
شائقین کرکٹ کی اتنی بڑی تعداد کی اسٹیڈیم میں موجودگی ان کے کرکٹ کے کھیل دلی لگاؤ اور جنوبی افریقا سے سیریز میں دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی20 مقابلے میں شکست دے کر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔