• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق شریاس ائیر کو پیٹ اور پسلیوں کی انجری میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

شریاس ائیر سڈنی میں تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور انہیں اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور سنجیدہ انجری کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شریاس ائیر سفر کے لیے مکمل فٹ ہونے تک سڈنی میں قیام کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید