ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت لی جبکہ ماہ نور نے ویمن ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں چیمپئن شپ کے فائنلز کھیلے گئے، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔
مینز فائنل میں ناصر اقبال نے سیڈ نمبر 2 طیب اسلم کو 1-3سے شکست دی۔
ویمن ایونٹ پشاور کی ماہ نور علی نے جیتا، فیصلہ کن معرکے میں اُنہوں نے بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی۔
اختتامی تقریب میں کموڈور مدثر خورشید نے استقبالی کلمات ادا کیے۔
تقریب میں کمانڈر کراچی فیصل عباسی، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، اولمپیئن سمیع اللّٰہ خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔