• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتاب

ایک روز میں اور جون بھائی پرانی کتابوں کے بازار پہنچے۔

ٹھیلوں، پتھاروں اور زمین پر کتابیں سجی تھیں۔

ٹی وی چینلز کے رپورٹرز اور یوٹیوبرز بھی گھوم رہے تھے۔

مجھے اورحان پامک کا ناول ’مائی نیم از ریڈ‘ مل گیا،

جون بھائی کے ہاتھ ’وار اینڈ پیس‘ کا پرانا نسخہ لگ گیا۔

کتابیں دیکھ رہے تھے کہ ایک رپورٹر ہمارے سر پر پہنچ گیا،

اور جون بھائی کے آگے مائیک کرتے ہوئے شکوہ کیا:

’جوتے شیلف میں سجے ہیں اور کتابیں زمین پر، کیا یہ المیہ نہیں؟‘

اِس کی بھی ایک وجہ ہے میاں۔ جون بھائی مسکرائے۔

’’دراصل شیلف سے نکلتے ہی جوتا بے قیمت ہو کر

سڑک پر آجاتا ہے۔ مگر سڑک سے اٹھتے ہی

کتاب بیش قیمت ہو کر شیلف میں پہنچ جاتی ہے‘‘۔

تازہ ترین