• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ایتھلیٹ احمد عزیر نے آئرن مین 70.3 انطالیہ مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

پاکستان کے ایتھلیٹ احمد عزیر نے آئرن مین 70.3 انطالیہ مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

پاکستان کے ایتھلیٹ احمد عزیر نے ترکیے کے شہر انطالیہ میں ہونے والی ہاف آئرن مین مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

سوئمنگ، بائیک رائیڈ اور رننگ پر مشتمل ہاف آئرن مین کے طور پر مشہور ایونٹ میں دنیا کے 90 ممالک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا،  احمد عزیر آئرن مین انطالیہ مکمل کرنے والے واحد پاکستانی ہیں۔

آئرن مین 70.3 میں ایتھلیٹس کو ایک ساتھ 1.9 کلو میٹر اوپن واٹر سوئمنگ، 90 کلو میٹر بائیک رائیڈ اور 21.1 کلو میٹر رننگ کرنا ہوتی ہے۔

انطالیہ کے ایونٹ میں انگلینڈ کے سیم بارلے ٹاپ پر رہے۔

احمد عزیر کوہ پیمائی کے ساتھ دنیا کی میراتھنز میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں، ان کی اہلیہ انعم عزیر بھی کوہ پیما اور رنر اَپ ہیں۔

احمد عزیر کا کہنا ہے کہ سمندر کے کنارے ہونے والا ایونٹ بڑا چیلنجنگ ہوتا ہے، یہ ورلڈ سیریز کا حصہ ہے،  مقابلہ سخت ہوتا ہے، ایتھلیٹس کے لیے اسے مکمل کرنا ایک بڑا اعزاز ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید