• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستان کی سدرا نواز بھی شامل

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی کپتان جنوبی افریقہ کی لاورا وولوارٹ کو مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیم میں سمریتی مندھانا، جیمی راڈیگز، ماریزین کیپ اور ایشلے گارڈنر، دیپتی شرما، اینابیل سدرلینڈ، نڈائن ڈی کلارک، الانا کنگ اور صوفی ایکلسٹون شامل ہیں۔

پاکستان کی سدرا نواز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی وکٹ کیپر ہیں جبکہ انگلینڈ کی نیٹ سیور برنٹ کو 12واں کھلاڑی مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں چیمپئن بھارت، رنر اپ جنوبی افریقہ اور سیمی فائنلسٹ آسٹریلیا کی تین تین کھلاڑی شامل ہیں۔ 

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کی ایک ایک کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید