جہلم ( آن لائن ) جہلم کی مقامی عدالت نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری سامعہ شاہد کے قتل کے مقدمے کے مرکزی ملزم اور مقتولہ کے پہلے شوہر شکیل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔مقامی عدالت نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع ان کی عدم موجودگی کی وجہ سے کی۔ ہفتے کو مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم شکیل نہ تو خود عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی پولیس نے انھیں عدالت میں پیش کیا۔ایڈیشنل سیشن جج سجاد افضل نے پولیس حکام سے استفسار کیا کہ ملزم کہاں ہے جس پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شکیل کو پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے لاہور لے جایا گیا تھا ۔