سعودی عرب کے مکہ ٹاور پر بجلی کڑکنے کا منظر وائرل ہوگیا۔ اندھیرے میں طاقتور بجلی کڑکنے سے مکہ ٹاور میلوں دور سے واضح دکھائی دیا۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش اور بجلی کڑکنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر، اسٹینسٹڈ اور ایسٹ مڈلینڈز ایئرپورٹس متاثر ہوئے ہیں۔
امریکا نے ایران سے مذاکرات کی تردید کر دی، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ فی الحال امریکا اور ایران کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ثالثوں نے ہرمز کھولنے کی شرائط مانگی ہیں، فہرست تیار کی جارہی ہے۔
قطری وزارت خارجہ نے کہا ہےکہ قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
عالمی فوجی اخراجات میں اضافے کا سب سے بڑا سبب یورپ بنا، جہاں اخراجات میں 14 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 864 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
کینیڈا کے شہر اسکاربورو میں واقع پاکستانی نژاد کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ سلمٰی زاہد کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نذرِ آتش کر دیا۔
نیپال اور تبت کی سرحد کے قریب آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد برطانیہ کے 33 شہریوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ لاپتہ برطانوی شہریوں میں ایک 13 سالہ لڑکی اور 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہیں۔
بوسنیائی سرب جنرل راتکو ملادیچ کو 8 ہزار مسلمانوں کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد کم از کم 288 بھارتی شہری ابھی تک لاپتہ ہیں، جبکہ چین کے علاقے تبت میں بھی 200 بھارتی شہری پھنسے ہوئے ہیں۔
روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں کار دھماکے میں روسی سروس مین ہلاک جبکہ انکی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔
امیر جماعت اسلامی بنگلادیش ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ مکہ معاہدے میں شمولیت بنگلا دیش کا خودمختار داخلی معاملہ ہے۔
ہالینڈ میں رحمتُ للعالمین ﷺ کی ولادتِ باسعادت اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مساجد میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا، منہاج القرآن دی ہیگ کے مرکز میں بھی 12 دن متواتر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
ایران اور چین کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری باہمی احترام، مفادات پر مبنی تعاون اور کثیر قطبی دنیا کے مشترکہ وژن پر قائم ہے: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
سفیر عبد الحمید نے آٹوموبائل، تجارتی گاڑیوں، تعمیراتی مشینری، رسد رسانی اور مالیاتی شعبوں میں کاروباری اداروں کو باہم منسلک کرنے کی آرائی شوجی کمپنی کی کوششوں کو سراہا۔
کینیڈا کے شہر مسی ساگا کے ایک پارک میں فرینڈز آف کراچی کے زیرِاہتمام ’اہتمامِ حلیم‘ پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔
فرانس اور برطانیہ یوکرین کو حساس میزائل ٹیکنالوجی فراہم کر کے آگ سے کھیل رہے ہیں: روس