• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری وزیر خارجہ کی تہران میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات

تصویر بشکریہ عرب میڈیا۔
تصویر بشکریہ عرب میڈیا۔

قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کی تہران میں ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے۔ 

قطری وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں خطے میں مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوششوں پر بات چیت ہوئی اور مجوزہ عبوری فریم ورک پر جاری بات چیت پر بھی غور کیا گیا۔ 

قطری حکام کے مطابق ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کا مشترکہ منصوبہ معاہدے میں شامل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

قطری وزیر اعظم نے پڑوسی ممالک کی خودمختاری اور جہاز رانی کی آزادی کے احترام پر زور دیا۔ 

حکام کے مطابق کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ 

قطری حکام کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مذاکرات کی حمایت کے لیے قطر کی سفارتی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید