• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27ویں ترمیم کے معاملے پر اب تک حکومت نے بات چیت نہیں کی: فاروق ستار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمیں جب پتہ ہوگا کہ کیا ترمیم ہو رہی ہے تو اس کے لحاظ سے بات چیت کریں گے، 27ویں ترمیم کے معاملے پر اب تک حکومت نے بات چیت نہیں کی۔

فاروق ستار نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ جتنا جَلدی حکومت اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے گی اتنا اچھا ہے، بلدیاتی آئینی ترمیم پر وزیرِاعظم، وزیرِ قانون سمیت وفاقی وزراء کا ایم کیو ایم سے وعدہ ہے، 27ویں آئینی ترمیم کے ساتھ مجوزہ بلدیاتی آئینی ترمیمی بل کو بھی منظور ہونا چاہیے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم میں گورننس، انتظامی معاملات کے ساتھ کراچی کا مسئلہ بھی حل ہونا چاہیے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی امین الحق نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ وفاقی حکومت سے اب تک 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بات نہیں ہوئی، فی الحال آج ایم کیو ایم کی وزیرِاعظم سے ملاقات طے نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید