چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا انتخاب نیشنل کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پیر کو اسلام آباد میں ہوگا۔
صدر مملکت و چیف اسکاؤٹ پاکستان صدر آصف علی زرداری نے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر سینیر ممبر نیشنل کونسل پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز کو فوری چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا انتخاب کرنے کا اختیار تفویض کردیا ہے۔
انہوں نے چیف کمشنر کے انتخاب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز کو پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی نیشنل کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کا حکم دے دیا۔
صدر مملکت و چیف اسکاؤٹ پاکستان کے احکامات کی روشنی میں جسٹس حسن فیروز نے پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی نیشنل کونسل کا ہنگامی اجلاس پیر 10 نومبر کو نیشنل ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں پاکستان کی تمام صوبائی ایسوسی ایشنز کے ارکان نیشنل کونسل اپنے ووٹ کا حق استعمال کر کے چیف کمشنر کا انتخاب کریں گے ۔