• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی

پشاور ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی۔

عدالت عالیہ پشاور میں اسد قیصر کے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی بحالی کےلیے درخواست پر جسٹس ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے سماعت کی۔

پشاورہائیکورٹ کے بینچ کے روبرو اسد قیصر کے وکیل محمد آصف بابر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

عدالت نے اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کےلیے درخواست بحال کی اور انہیں حفاظتی ضمانت دے دی۔

عدالت عالیہ پشاور نے اپنے فیصلے میں اسد قیصر کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا، ساتھ ہی وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار اسلام آباد میں مصروف ہیں، اس وجہ سے آج پیش نہیں ہوسکے، ان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

قومی خبریں سے مزید