فیصل آباد میں سابق رکنِ صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی نے گرفتاری دے دی۔
فیصل آباد پولیس کے مطابق جنید افضل ساہی کو 9 مئی کے مقدمے میں اے ٹی سی نے 10 سال کی سزا سنائی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما جنید افضل ساہی چک جھمرہ سے رکنِ اسمبلی تھے 9 مئی کے مقدمے میں سزا یافتہ ہونے کے بعد وہ روپوش تھے۔
فیصل آباد پولیس نے بتایا ہے کہ جنید افضل ساہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔