ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم پر حیرانی اور پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔
اسلام آباد میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو اختیارات دے کر مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔
فاروق ستار کا کہنا ہے کہ مقامی حکومتوں کے قوانین مزید وضع کرنے کی ضرورت ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے وقت ایک آدھ کے سوا تمام جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ صوبائی خود مختاری کے لیے 18ویں ترمیم لائی گئی تھی، صوبائی خود مختاری کے بعد اب اگلا مرحلہ تو بلدیاتی خودمختاری کا ہونا چاہیے، بلدیاتی خود مختاری اس ترمیم میں شامل ہونی چاہیے، یہی ہمارا مطالبہ ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں بحث تھی کہ آئینی بینچ یا آئینی عدالت بننی چاہیے، کچھ جماعتوں کا خیال تھا کہ آئینی بینچ بنے تو آئینی بینچ بنا۔