• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو نے ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی کے لمحے کو فخر کا لمحہ قرار دیدیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی کو دنیا بھر کے ترقی پسندوں کے لیے فخر کا لمحہ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ظہران ممدانی کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ظہران ممدانی کو نیویارک سٹی کا میئر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ ان کی تاریخی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ ’روٹی، کپڑا اور مکان‘ کا نعرہ اب کراچی سے نیویارک تک انسانیت کا منشور بن چکا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق روٹی، کپڑا اور مکان اب بھی صرف نعرہ نہیں، بلکہ دنیا بھر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار ظہران ممدانی تاریخی کامیابی حاصل کر کے پہلے مسلمان اور کم عمر ترین میئر بن گئے ہیں۔

34 سالہ ظہران ممدانی نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 49 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف سابق گورنر اینڈریو کومو کو 41 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ ملے۔

قومی خبریں سے مزید