واشنگٹن(خیرایجنسی)امریکی سپریم کورٹ میں ٹیرف قوانین کیخلاف متاثرہ کاروباروں اور ریاستوں کے دائر دو اپیلوں کی سماعتکی سماعت شروع ہوگئی ہے، اس دوران ٹرمپ کےوکیل کوبعض قدامات پسند اور لبرل ججز نے آڑے ہاتھ لیا اورانہیں ٹیرف کی قانونی حیثیت پرسخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔اپیل کنندگان کا موقف ہےکہ ملک کے آئین نے ٹیرف کے تعین کا اختیار ملک کے صدر کو نہیں بلکہ کانگریس کو دیا ہے۔