• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، کار سے راہگیروں کو کچلنے کی کوشش، 5 افراد زخمی

پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ )فرانس ،کار سے راہگیروں کو کچلنے کی کوشش، 5 افراد زخمی ، دو زخمیوں کی حالت نازک ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی جزیرہ اٹلانٹک اکے مقام پرجو ایک مصروف سیاحتی جزیرہ ہے میں آج صبح آٹھ بجے کر 40 منٹ ایک 35سالہ شخص نے پیدل چلنے والوں پر کار چڑھا دی اور مسلسل 35منٹ تک اس نے راہگیروں کو کچلنے کا سلسلہ جاری رکھا بعدازاں پولیس موقع پر پہنچ گئی اس کو قابو کر لیا اس دوران اس نے کار کو آگ لگادی اس کے اس فعل سے پانچ افراد زخمی ہوئے ۔

دنیا بھر سے سے مزید