• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی شہر نوئیڈا میں خاتون کی سر کٹی برہنہ لاش نالے سے برآمد

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون کی سر کٹی اور برہنہ لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے۔

نوئیڈا شہر کی پولیس کے مطابق لاش کا سر اور دونوں ہاتھ غائب ہیں جبکہ خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے شبہ ہے کہ خاتون کو کسی اور مقام پر قتل کر کے جسم کے کچھ حصے کاٹے گئے ہیں اور بعدازاں لاش کو نالے میں پھینک دیا گیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح کے وقت مقامی لوگوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تھی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

نوئیڈا کے پولیس افسران کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ ارد گرد کے علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے تاکہ کوئی سراغ مل سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید