• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ راما دواجی کون ہیں؟

تصویر بشکریہ امریکی میڈیا
تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

امریکا میں گزشتہ روز تاریخ رقم ہوگئی جب ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم اور بائیں بازو کے میئر منتخب ہوئے، ان کی اہلیہ اگرچہ انتخابی مہم کے دوران منظرِ عام سے دور رہیں لیکن ممدانی کی مہم کی شناخت واضح کرنے اور سوشل میڈیا موجودگی کو مضبوط بنانے میں اُن کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔

نیویارک کی نئی خاتون اول نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ کا نام راما دواجی ہے جن کی عمر 28 سال ہے۔

راما دواجی شامی نژاد امریکی آرٹسٹ ہیں جو ٹیکساس میں پلی بڑھیں، انہوں نے دبئی میں تعلیم حاصل کی اور صرف 4 برس قبل وہ نیویارک منتقل ہوئیں اور اب وہ نیویارک سٹی کی تاریخ کی کم عمر ترین فرسٹ لیڈی بن گئی ہیں۔

تصاویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصاویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

ظہران ممدانی کی اہلیہ انتخابی مہم کے دوران عوامی تقریبات، مباحثوں اور انتخابی جلسوں سے دور رہی تھیں۔ وہ انٹرویوز سے بھی گریز کرتی رہیں۔

ممدانی کے دوستوں اور حلقوں میں راما دواجی کو غیر معمولی اور متاثر کن شخصیت قرار دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید