وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برازیل کے دورے پر روانہ ہوگئیں۔
مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں شرکت کریں گی اور پنجاب کے فلیگ شپ پراجیکٹس پر بریفنگ دیں گی۔
مریم نواز اجلاس کے شرکاء کو سُتھرا پنجاب، ای موبیلٹی کے بارے میں آگاہ کریں گی اور کلائمیٹ ریزیلینٹ ریجنل لیڈرشپ پر گفتگو کریں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کانفرنس کے دوران اہم اور نمایاں شخصیات اور رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔