• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دیرینہ اور مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر کے لیے تہنیتی پیغام بھیجا۔ سیکیورٹی، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، تجارت اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

وزیراعظم نے اہم امور پر پاکستان کے مؤقف کے لیے ترکیہ کی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت کو سراہا اور کہا ترک وزیر داخلہ کا دورہ، دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ 

اس موقع پر ترک وزیر داخلہ نےصدر اردوان کی جانب سے وزیراعظم کے لیے تہنیتی پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم نے پاک افغانستان امن مذاکرات میں سہولت کاری پر ترکیہ کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔  

ملاقات میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، محسن نقوی، وزیر مملکت طلال چودھری، معاون خصوصی طارق فاطمی، چیئرمین این ڈی ایم اے، سیکریٹری داخلہ اور خارجہ بھی موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید