• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلہن نے اپنی شادی میں ہیوی بائیک پر انٹری کرکے مہمانوں کو حیران کردیا


فوٹوز انسٹاگرام
فوٹوز انسٹاگرام 

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں ایک دلہن نے اپنی شادی میں ہیوی بائیک پر انٹری کرکے سب مہمانوں کو حیران کردیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو نے دھوم مچادی، جس میں دلہن اپنی شادی میں روایتی کار یا گھوڑے کے بجائے ہیوی بائیک سوزوکی ہایابُوسا پر سوار ہوکر شادی میں انٹری دیتی نظر آرہی ہیں۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں دلہن کو ’ہایابُوسا والی دلہن‘ قرار دیا گیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ 

ویڈیو میں دلہن کو سرخ عروسی لباس میں پُراعتماد انداز میں بائیک چلاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس دوران مہمان تالیاں بجاتے اور موبائل سے مناظر ریکارڈ کرتے نظر آتے ہیں۔

دلہن کی انوکھے انداز میں شیئر کی گئی ویڈیو نے محض چند دنوں میں 18 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں، اور صارفین دلہن کے اس انوکھے انداز کی خوب تعریف کررہے ہیں۔

ایک اور زاویے سے لی گئی ویڈیو میں دلہن بائیک پر بیٹھی دکھائی دیتی ہے، جس میں وہ اسموگ کے درمیان سے بائیک چلاتی نظر آرہی ہے، اس دوران شادی میں موجود دلہن کے رشتہ دار اور مہمان کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید