• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں لیبر ریفارم پیچھے، نائجل فریگ دوڑ میں آگے، سروے

برطانیہ میں ہونیوالے ایک سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لیبر ریفارم اور ٹوریز پارٹی تیسرے نمبر پر آگئی ہے نائجل فریگ دوڑ میں آگے نظر آ رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران اس میں دو پوائنٹس کی کمی تھی، لیبر کی حمایت میں صرف 18 فیصد تک تین پوائنٹ کی کمی دیکھی گئی، کنزرویٹو نے کیئر اسٹارمر کی پارٹی کو 19 فیصد تک سروے میں گرایا گیا ہے۔

وزیر اعظم اور چانسلر بھاری اشارے دے رہے ہیں کہ 26 نومبر کو بجٹ میں مزید بڑے ٹیکسوں میں اضافہ ہورہا ہے، قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اگر مئی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اتنے ہی تباہ کن ثابت ہوتے ہیں جیسا کہ بہت سے لوگوں نے پیش گوئی کی ہے تو پریشان حال ایم پیز کی بغاوت ہوسکتی ہے۔

31 اکتوبر اور 3 نومبر کے درمیان کیے جانیوالے یوگوو سروے میں ریفارمز کو سات پوائنٹس آگے دکھایا گیا لیکن لیبر نے 20 فیصد کی حمایت پر تین پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

اس پول کے مطابق ٹوریز 16 فیصد پر گرینز کے ساتھ برابر تھے، بظاہر انتخابات کے لیے ریفارم پول پوزیشن میں ہے تین سال سے زیادہ دور ہونے کے باوجود مسٹر فریگ وزیراعظم بننے کے لیے ایک سنجیدہ آپشن کے طور پر جدوجہد کر رہے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید