• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں عالمی یومِ خواتین آج منایا جا رہا ہے

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی آج 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

 اس دن کا مقصد خواتین کے حقوق کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان کی خدمات کو سراہنا ہے۔ 

اس موقع پر لندن سمیت مختلف شہروں میں سیمینارز، آگاہی واکس اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

 ان پروگراموں میں خواتین کی تعلیم، روزگار اور مساوی حقوق کے موضوعات پر گفتگو کی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق خواتین کے حقوق کے حوالے سے پیش رفت کے باوجود مکمل مساوات کے حصول کے لیے ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے اور اسی پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے ہر سال عالمی یومِ خواتین منایا جاتا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید