برطانیہ میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران رواں سال کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی گرمی کی شدت میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، گزشتہ چند مہینوں کے دوران ایک اہم تبدیلی بھی دیکھی جا رہی ہے، جس میں وسطی اور مشرقی انگلینڈ کے بڑے حصوں میں اب تک سال کا سب سے خشک ہفتہ گزرا ہے۔
انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سامنے آیا ہے، ہائی لینڈز کے بعض حصوں میں جنوری کے آخر اور فروری کے شروع کے درمیان تقریباً 15 دن تک موسم خشک رہا، مغربی اسکاٹ لینڈ اور شمال مغربی انگلینڈ کے لیے موسم سرما کا اختتام اوسط سے کہیں زیادہ خشک دیکھا گیا ہے۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ باور کیا جا رہا ہے کہ اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں ہفتے کے روز موسم خوشگوار ہوگا جب کہ انگلینڈ اور ویلز ہفتے کے روز بنیادی طور پر ابر آلود رہیں گے۔