وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں توانائی، روابط اور دفاع کے شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق آذربائیجان کے صدر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا۔
اعلامیہ کے مطابق آذربائیجان کے صدر نے جنوبی ایشیاء میں علاقائی استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کی نگورنو کاراباغ کی فتح مقبوضہ کشمیر اور فلسطینی عوام کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔