وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ اور سینیٹ کا اجلاس پیپلز پارٹی کے تحفظات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر صوبائی خود مختاری یا این ایف سی میں تبدیلی سے متعلق ترامیم پر پیپلز پارٹی کے خدشات برقرار رہے تو 27ویں ترمیم ان تجاویز کے بغیر ہی منظور کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کی منظوری کے بعد بھی سروسز چیفس کی تعیناتی کا اختیار حکومت پاکستان کے پاس ہی رہے گا۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ اور سینیٹ کا اجلاس پیپلز پارٹی کے تحفظات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔
اس سے پہلے رانا ثناء اللہ نے آئینی عدالت پر اتفاقِ رائے کا دعویٰ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ معاملات آج حل ہوجائیں گے، این ایف سی ایوارڈ پر بات ہو رہی ہے، حکومت اٹھارہویں ترمیم کو نہیں چھیڑے گی۔