جیت……
ظہران ممدانی نیویارک کے مئیر بن گئے،
ڈوڈو نے خبریں سن کر اعلان کیا۔
اس کے گھر میں محفل جمی ہوئی تھی۔
سب دوستوں نے بھنگڑا ڈالنا شروع کردیا۔
جذبات تھمے تو میں نے نعرہ لگایا،
یہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی فتح ہے۔
عابد میر نے تصحیح کی، یہ سوشلسٹوں کی کامیابی ہے۔
سجن امروہوی نے اصرار کیا، یہ جنوبی ایشیا کی جیت ہے۔
مجید کھتری نے منہ چڑایا، گجراتیوں نے برتری ثابت کی ہے۔
ہمارے میزبان اور مفکر اعظم ڈوڈو نے سنجیدگی سے کہا،
میرے سدا بہار بائولے دوستو،
ہماری نہ تمہاری، یہ امریکی جمہوریت کی جیت ہے۔