• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ہیڈ کوچ طاہر زمان میں اختلافات

فائل فوٹو، طاہر زمان
فائل فوٹو، طاہر زمان

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) اور ہیڈ کوچ طاہر زمان کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق طاہر زمان نے قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا جانے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طاہر زمان نے استعفیٰ دینے کی دھمکی دے دی ہے، پی ایچ ایف ہیڈ کوچ کو منانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق طاہر زمان کے 2 کھلاڑیوں کے انتخاب پر پی ایچ ایف سے اختلافات ہوئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں نے ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد کیمپ میں رپورٹ کیا۔

ذرائع کے مطابق طاہر زمان نے اگر ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تو پرو لیگ سے قبل غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید