دبئی میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اولمپکس 2028ء میں مینز اور ویمن کرکٹ ایونٹس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایسوسی ایٹ ممالک کے فنڈز میں 10 فیصد اضافے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دبئی میں ہونے والی میٹنگز کے بعد اعلامیہ جاری کرتے ہوئے طویل المیعاد ترقیاتی منصوبوں کے لیے اسٹریٹجک اقدامات کی بھی منظوری دی۔
ویمن ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے 10 کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ایسوسی ایٹ ممالک کے فنڈز میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
اجلاس میں کرکٹ کی اولمپک میں شمولیت سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق اولمپکس 2028ء میں مینز اور ویمن کرکٹ ایونٹس میں 6، 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
آئی سی سی نے ویڈیو گیمز کے حقوق کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری بھی دی، فنڈز انفرااسٹرکچر میں بہتری اور کرکٹ کی ترقی پر خرچ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے اجلاس میں ایشیاء کپ کی ٹرافی کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا، بی سی سی آئی نے بھی اجلاس میں ایشیاء کپ کی ٹرافی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ۔
اجلاس کے بعد کچھ بورڈ ممبران نے دونوں ممالک سے ایشیاء کپ ٹرافی کے ایشو کو حل کرنے پر بات کی، بورڈ ممبران نے کہا کہ دونوں ممالک کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنا چاہیے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج دبئی میں ہوئی جس میں چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ایشیاء کپ ٹرافی کا معاملہ بالکل حل ہونا چاہیے۔