اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے ایل این جی کنکشن کیلئے درخواست دینے والے صارفین کو خبردار کردیا۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایل این جی کنکشن کیلئے درخواست دینے والوں کو خبردار کردیا کہ صارفین یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آر ایل این جی کی قیمت سوئی گیس سے زیادہ ہوگی اور بل معمول سے زائد آئینگے۔ صارفین ہیٹر اور گیزر احتیاط سے استعمال کریں۔ پارلیمانی سیکریٹری میاں خان بگٹی نے کہا کہ حکومت نےآر ایل این جی کے کنکشن پر پابندی ختم کردی ہے۔ گیس کے کنکشن کی ڈھائی لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پہلی ترجیح ان صارفین کو ملے گی جنہوں نے اپلائی کیا ہے۔