• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ماحولیات کا گنجمنڈی میں پلازہ پر چھاپہ ، 250کلو گرام پلاسٹک برآمد

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)وزیر اعلیٰ پنجاب کے گرین پنجاب وژن کے تحت محکمہ ماحولیات ضلع راولپنڈی نے سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف آپریشن کے دوران گنجمنڈی میں چھاپہ مار کر 250کلو گرام پلاسٹک برآمد کرکے ضبط کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ فورس سعدیہ بتول کی سربراہی میں ای پی اے فورس کے محمد شفیق الرحمان اور دیگر نے باجوڑ پلازہ میں چھاپہ مارا۔ محکمہ ماحولیات راولپنڈی اب تک18ٹن سے زیادہ پلاسٹک پکڑچکا ہے۔