• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہائشیوں اور بلڈرز کیلئے پانی کی بندش بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ورزی ہے،صدر بلڈرز ایسوسی ایشن

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)صدر بلڈرز ایسوسی ایشن عمر انوار نے کہا ہے کہ سوسائٹی انتظامیہ کیطرف سے رہائشیوں اور بلڈرز کیلئے پانی کی بندش بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،ایسی ظالمانہ پالیسیاں سوسائٹی میں کی گئی سرمایہ کاری کیلئے خطرہ بن چکی ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے سے سوسائٹی کا پانی بند ہے اور ٹینکر بھی نہیں آنے دیا جارہا ہے،کمشنر راولپنڈی سوسائٹی کا فرانزک آڈٹ کروائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی سوسائٹی میں پانی کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں رہائشیوں اور بلڈرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔