اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) اسلام آ باد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صراور گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ پھلگر اں پولیس ٹیم نے گھریلو چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتارملز مان کی شناخت خر م اور فیصل کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضہ سے 87 لاکھ روپے مالیت کے مسروقہ طلا ئی زیو رات اور گھڑ ی بھی برآمدکرلی ،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے گھریلو چوری کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔