• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سیشن عدالت میں منشیات ملزمان کو سزا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی سیشن عدالتوں نے منشیات کے دو مقدمات میں گرفتار ملزمان کو مجموعی طور پر اٹھارہ سال قید اور ایک لاکھ 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی، سزا پانے والے محمد شہباز کو رواں برس جولائی میں صدر بیرونی پولیس نے ایک کلو 630 گرام چرس جبکہ ملزم فضل ربی کو ٹیکسلا پولیس نے رواں سال جنوری میں ایک کلو 540 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا، گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے دونوں کو 9/9 سال قید اور 80 ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا سنادی۔