• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ جنگلات مری نے آپریشن کرکے دس کنال جنگل اراضی واگزار کرالی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)محکمہ جنگلات مری نے آپریشن کرکے دس کنال جنگل اراضی واگزار کرالی ہے۔ڈی ایف او مری عامر امتیازکی سربراہی میںپنجاب ریگولیٹری اینڈ انفورسمنٹ اتھارٹی(پیرا)اور محکمہ جنگلات کی ٹیم نے چھتر بلاک گھوڑا گلی سب ڈویژن میں بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن کرکے محکمہ جنگلات کی اراضی پر قائم پولٹری شیڈ گرادیا اور زمین واگزار کرائی۔